مرکزی مسلم لیگ کراچی کی نئی تنظیمی کمیٹی کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ کراچی کی نئی تنظیمی کمیٹی کا اعلان

کراچی(آن لائن)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی نئی تنظیمی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا۔

احمد ندیم اعوان ، مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر ، انجینئر نعمان علی نائب صدر، مہدی اسحاق نائب صدر ، چوہدری مدثر اقبال ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ، فیصل علی بلوچ جوائنٹ سیکرٹری ، محبوب علی گڈو فنانس سیکرٹری اورمحمد افضل انفارمیشن سیکرٹری ہونگے ۔ تنظیمی باڈی کا اعلان گلشن اقبال میں پارٹی اجلاس کے دوران کیاگیا جس کی صدارت مرکزی مسلم لیگ سندھ و بلوچستان کے صدر فیصل ندیم نے کی۔ اجلاس کے موقع پر ٹاؤن صدور سمیت کراچی کے دیگر عہدے داران بھی موجود تھے ۔تنظیمی اجلاس میں ٹاؤن باڈیز کو مزید متحرک بنانے اور یوسی سطح پر تنظیمی نظم کومضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ اجلاس کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت روزگار سہولت پروگرام کے تیسرے مرحلے کے لیے آئی درخواستوں پر جائزہ بھی لیا گیااور مہنگائی کے خلاف مارچ اورعلامتی دھرنے پر مشاورت بھی کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ سندھ و بلوچستان کے صدر فیصل ندیم نے نئے عہدے داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی باڈی کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کو مزید فعال بنانے میں کردار ادا کرے گی۔ فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ نے عوامی سہولت منصوبوں کا آغاز کرکے عوام دوست جماعت ہونے کا ثبوت دیا ہے اور جوق درجوق عوام کا مرکزی مسلم لیگ میں شامل ہوناعوام دوست جماعت ہونے کا ثبوت ہے ۔ کراچی بھر میں یوسی کی سطح پر تنظیم سازی کو منظم کریں گے ۔ اور اتحاد و اتفاق کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں