کھجور یں توڑنے پر 9سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد،زنجیرسے باندھ دیا

 کھجور یں توڑنے پر 9سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد،زنجیرسے باندھ دیا

میہڑ(نمائندہ دنیا)میہڑ میں بیٹو جتوئی روڈ پر حاجن شاہ کالونی میں واقع عبدالوہاب جتوئی کی رائس مل کے قریب سے درخت سے کھجوڑیں توڑنے پر مل ملازمین نے 9 سالہ مظفر لاشاری پر لاٹھیاں برسا دیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔۔

 جس میں معصوم بچہ رو رہا ہے ، بعد ازاں ملازمین نے بچے کو رائس مل کے اندر زنجیروں سے باندھ دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بچے کے والد شوکت لاشاری اور دیگراہلخانہ پہنچے اور احتجاج کیا، ان کی ملازمین سے تلخ کلامی بھی ہوئی ، تاہم واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ۔ دوسری جانب بچے پر تشدد اور زنجیر سے باندھنے کی ویڈیو وائرل پر ایس ایس پی دادو نے نوٹس لے لیا ۔ایس ایچ او میہڑ احتشام جمالی نے پولیس کے ساتھ کارروائی کرکے جتوئی رائس ملز کے چوکیدار احمد نواز جتوئی کو گرفتار کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں