بجلی کے اضافی بلوں کی ذمہ دار حکومتی جماعتیں،آفاق احمد

 بجلی کے اضافی بلوں کی ذمہ دار حکومتی جماعتیں،آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ بجلی کے اضافی بلوں کی ذمہ دار حکومتی جماعتیں ہیں،حکومتی جماعتوں کے حکومت سے مطالبات مضحکہ خیزہیں،جنہیں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے وہ پہلے حکومت سے علیحدگی کریں۔

حیدرآباد سے آئے تنظیمی عہدیداروں اور سماجی رہنماؤں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ حکومت ناقابل برداشت مہنگائی اور اضافی بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جب کہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں اس جر م میں شریک جرم ہیں اور عوام کے غصے اور نفرت سے بچنے کے لئے حکومت میں رہ کر حکومت کے خلاف بیان بازی کررہی ہیں۔چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ حکومتی جماعتوں کوعوام پر ہونے والے ظلم پر حکومت سے علیحدگی اختیار کرکے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ،حکومت جب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لے تو انقلاب کا راستہ اختیار کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا۔آفاق احمد نے مزید کہا کہ حکومتی جماعتوں کے حکومت سے مطالبات مضحکہ خیزہیں،دنیا بھر میں حکومت سے مطالبات عوام یا اپوزیشن جماعتیں کر تی ہیں لیکن ہمارے ملک کا انوکھا ہی نظام ہے جہاں حکومت خود ہی اپنے آپ سے مطالبات کرتی دکھائی دے رہی ہے ،ان چیزوں سے کن کو بے وقوف بنایا جارہا ہے سمجھ سے بالا تر ہے ۔ ملاقات  میں شریف،معین ب، غلام نبی ناگوری سمیت دیگرشریک تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں