پولیس کو مقدمات کی تفتیش ٹیکنیکل بنیادوں پر کرنے کی ہدایت

پولیس کو مقدمات کی تفتیش ٹیکنیکل بنیادوں پر کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں جرائم اور ان کے تدارک کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ،ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی ملیر و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس جرائم کی صورتحال کے حوالے سے مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف پولیس کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز سمیت منشیات،گٹکا اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں کے خلاف پولیس ایکشن کو مز ید سخت اور کامیاب بنایا جائے ۔انہوں نے پولیس اسٹیبلیشمنٹ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور مقدمات کی تفتیش جدید و ٹیکنیکل بنیادوں پر اسطوار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس کے اختتام پر پولیس چیف نے ڈی آئی جی ایسٹ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا۔کراچی پولیس چیف نے قونصل خانے میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز سے ملاقات کی۔کراچی پولیس چیف نے جرمن قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران شہرمیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، امن و امان کیلئے پولیس کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔جرمن قونصل جنرل سے ملاقات میںایس پی فارن سیکیورٹی سیل بھی شریک تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں