عقیدہ ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں،ثروت اعجاز

عقیدہ ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں،ثروت اعجاز

کراچی(آن لائن)مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔

صدر ثروت اعجاز قادری اور جنرل سیکریٹری علامہ بلال سلیم قادری نے قادری ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں،بلکہ امتِ مسلمہ کا ہر فرد عقیدہ ختم نبوتؐ کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے ، سپریم کورٹ ہی نہیں، عالمِ کفر کی کٹھ پتلی بننے والے ہر شخص کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ امتِ مسلمہ عقیدہ ختم نبوتؐ کیلئے ہر قربانی پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،ہم حضور سید دو عالم ؐکے ساتھ اور دین اسلام کے ساتھ وفا کریں گے ،ہماری جان مال ہر چیز حضور ؐ،آپ کے دین کیلئے اور نبی ؐ کے ساتھ وفا کرنے کیلئے حاضر ہے ۔ہمارا سب کچھ دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے اور آپؐ کیلئے قربان ہے ۔ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے ،ختم نبوت پرایمان رکھے بغیرکوئی بھی شخص خود کومسلمان نہیں کہلوا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ خون کے آخری قطرے تک کریں گے ۔حکومت ختم نبوت اور ناموس رسالت قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ،اللہ تعالی نے قرآن پاک میں واضح فرما دیا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا۔ختم نبوت کا دفاع اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا فریضہ ہے ۔منکرین ختم نبوت کی سازشوں سے پوری قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں