جعفرآباد :پانی کی بندش ،فصل کو نقصان،معمولات متاثر

جعفرآباد :پانی کی بندش ،فصل کو نقصان،معمولات متاثر

جعفرآباد(نمائندہ دنیا )بلوچستان کے سب سے بڑے گرین بیلٹ جعفر آباد، نصیر آباد ،صحبت پور اور اوستہ محمد میں زرعی علاقوں کو سیراب کرنے والی نہروں میں پانی کی بندش تاحال برقرار ہے۔۔

 جس کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ پر کاشت کی گئی شالی کی فصل شدید متاثر ہونے لگی ہے اور کروڑوں روپے مالیت کے بیج پانی نہ ملنے کی وجہ سے جلنے لگے ہیں جبکہ نہری پانی کی بندش کی وجہ سے شہری آبادی بھی شدید متاثر ہے ۔ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ الہٰ یار میں دو لاکھ آبادی کو گزشتہ دس دنوں سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیاہے ۔ پی ایچ ای ڈیرہ الہٰ یار کے حکام نے بتایا کہ ان کے پاس پینے کے پانی کا ذخیرہ ختم ہونے لگا ہے ۔ محکمہ آبپاشی نے جلد عملی اقدامات نہ کیے تو سنگین صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ عوامی حلقوں نے محکمہ آبپاشی اور پی ایچ ای حکام کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں