گھریلو تنازعے پر چھوٹے بھائیوں نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

گھریلو تنازعے پر چھوٹے بھائیوں نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

محراب پور،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا) محراب پور میں اکری تھانہ کی حدود میں کرونڈی کے نواحی گاؤں دودو خاص خیلی میں گھریلو تنازعے پر چھوٹے بھائیوں مختار خاص خیلی اور اختیار خاص خیلی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی فدا حسین خاصخیلی کو قتل کر دیا۔

 اکری پولیس کے مطابق مختار خاصخیلی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ادھر درس تھانہ کی حدود وارڈ نمبر 23 درس میں معمولی بات پر راجپوت اور چنہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے اور اینٹوں کے استعمال سے انور چنہ، مظہر علی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مورو اسپتال منتقل کر دیاگیا ۔ اوباڑو کے قریب ریتی تھانے کی حدود میں واقع نواحی گاؤں نرلی میں ملزمان نے شادی شدہ عورت ساجدہ کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سومرو گاؤں میں چوری کے معاملے پر جتوئی اور لغاری برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا، جس میں دونوں گروپوں کے 7 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں حاجی رحم علی، صابر، وقار، شریف احمد منیر احمد، سلمان لغاری اور ارشاد علی جتوئی شامل ہیں ۔ میرپورخاص میں چچا زاد بھائیوں نے تایا زاد بہن بھائی پر چھریوں سے قاتلانہ حملہ کردیا، زخمی بہن بھائی کو اسپتال منتقل کردیاگیا ۔ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حد ود فضلو چوک پر رہاش پذیر جویریہ میو اور اسامہ میو نے سول اسپتال میں صحافیوں کو بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چاچو کے بیٹوں سعد اور معاذ نے ہمارے اوپر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں