سیہون کے قریب وین اور کار میں تصادم، 4افراد جاں بحق

 سیہون کے قریب وین اور کار میں تصادم، 4افراد جاں بحق

سیہون(نمائندہ دنیا )سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر وین اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 15مسافر زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔۔

زخمیوں کو حیدرآباد اور جامشورو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف انڈس ہائی وے پر سن کے قریب ٹریفک وین اور کار میں خوفناک تصادم کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 15 مسافر زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق چاروں افراد کار میں سوار تھے ، جن کی شناخت لکی شاھ صدر کے رہائشی نذیر محمد شاہ، سرور شاہ ، حمید شاہ اور زین العابدین شاہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نصرت، جنت، مدیحہ، آصفہ، ذیشان، طیبہ، تاج محمد، انیتا، عابدہ، زاہدہ، صغران، غلام مصطفی، شمائلہ،یسرہ، مہناز سمیت دیگر شامل ہیں۔ زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو اور حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسافر کار جامشورو جب کہ وین جامشورو سے دادو کی طرف جارہی تھی،حادثہ تیز رفتاری کے دوران اورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے 5 زخمیوں کو نازک حالت ہونے پر حیدرآباد منتقل کردیاگیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں