وزیراعلیٰ سے وفاقی انشورنس محتسب کی ملاقات،ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ

وزیراعلیٰ سے وفاقی انشورنس محتسب کی ملاقات،ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی انشورنس محتسب سید ممتاز شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں اپنے ادارے کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔

ممتاز شاہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ وفاقی محتسب انشورنس پالیسی ہولڈرز کی شکایات کو دونوں فریقوں کو سن کر حل کرتے ہیں اور محتسب نے پالیسی ہولڈرز کو ریلیف بھی فراہم کیا۔ وفاقی محتسب نے 60 دنوں میں مسائل کو حل کرکے شفاف، منصفانہ اور فوری انصاف فراہم کیا۔ ممتاز شاہ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کمپنیوں کے خلاف تقریباً 5000 شکایات فوری احکامات جاری کرتے ہوئے 5 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی محتسب سید ممتاز شاہ کی ذاتی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز شاہ سینئر ترین افسر ہیں اور بطور چیف سیکریٹری سندھ وہ خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ انکی صلاحیتوں اور عوامی خدمات کو سراہا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں