ڈیفنس میں خونی تصادم کا مقدمہ درج،فہد بگٹی اور گارڈ کی نماز جنازہ ادا

ڈیفنس میں خونی تصادم کا مقدمہ درج،فہد بگٹی اور گارڈ کی نماز جنازہ ادا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس خیابان نشاط دو بگٹی گروہوں میں تصادم کا مقدمہ انسداد دہشتگری و قتل کی دفعات کے تحت درج واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی پولیس نے تیار کرلی، واقعے میں جاں بحق فہد بگٹی اور انکے گارڈ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

 دوسری جانب پولیس نے ڈیفنس میں دو گروپوں کے درمیان پیش آنے والے خونی تصادم کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے جسکے مطابق حملے کے دوران دونوں اطراف سے چھوٹے اور بڑے جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا اور تقریبا 150 سے زائد گولیاں چلائی گئیں۔ جن میں سے بیشتر کے خول جائے وقوعہ سے برآمد کرلیے ہیں ۔ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق چھاپوں کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ پولیس نے دو ٹویوٹا ریوو کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا ہے، ایک گاڑی پر رجسٹریشن نمبر پلیٹ لگی ہے جبکہ دوسری پر نمبر موجود نہیں، گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں