متحدہ کے تحت کل ہونے والے یوتھ کنونشن کی تیاریاں

متحدہ کے تحت کل ہونے والے یوتھ کنونشن کی تیاریاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت اتوار (کل) کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے یوتھ کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے ایک بیان کے مطابق نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، سوسائٹی، کلفٹن، پی آئی بی کالونی، نیو کراچی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں حق پرست اراکین اسمبلی یوتھ کنونشن کے حوالے سے دعوت نامے تقسیم کررہے ہیں اور نوجوانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ 28 جولائی کو ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والا یوتھ کنونشن نوجوانوں کا تاریخی اجتماع ہوگا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے پروفیشنلز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں