فلسطین کے سفیر کی چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات

فلسطین کے سفیر کی چیئرمین  ایچ ای سی سے ملاقات

کراچی (آن لائن)فلسطین کے سفیر احمد جواد اے اے ربیعی نے جمعہ کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی جس میں تعلیمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر مختار احمد نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مسلم ممالک کے طلباء کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایچ ای سی لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے پوری لگن سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، تاکہ وہ اپنی زندگی کے معیار اور قومی ترقی میں فرق پیدا کر سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلسطینی طلباء فلسطین کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کریں گے ۔ احمد جواد اے اے ربیعی نے فلسطین کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے معیاری مواقع فراہم کرنے کے لیے ایچ ای سی کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں