گیس پریشر بہتر بنانے کیلئے سوئی سدرن کی کوششیں تیز

گیس پریشر بہتر بنانے کیلئے سوئی سدرن کی کوششیں تیز

کراچی( پ ر) سوئی سدرن گیس نے کراچی کے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر بہتر بنانے کیلئے کوششیں مزید تیز کردی ہے۔ 24 انچ قطر، 31 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو اتوار (کل)کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔

سوئی سدرن گیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طویل پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے اتوار(کل)کی صبح 5 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ 24 گھنٹے کی عارضی بندش سے مندرجہ ذیل علاقوں میں گیس بند رکھی جائے گی۔ گیس بندش سے سرجانی ٹاؤن کے تمام سیکٹرز، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹر، منگھو پیر ٹاؤن، قصبہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن کے تمام سیکٹرز، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس متاثر ہونگے۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے تمام بلاکس، گلبرگ بشمول تمام بلاکس، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، اور ماری پور بھی متاثر ہونگے ۔ جبکہ سینٹرل ریجن کے گلشن معمار، احسن آباد، جنجھار گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی معطل رہے گی۔ ترجمان سوئی سدرن نے مذکورہ علاقوں کے صارفین سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین اس عارضی بندش کے دوران متبادل ایندھن کا بندوست کر لیں تاکہ کسی بھی زحمت سے بچا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کی ٹکنیکل ٹیم کی کوشش رہے گی کہ جلد از جلد گیس کی فراہمی کو بحال کیا جا سکے ۔سوئی سدرن کے ترجمان نے کہا کہ اس مختصر بندش کے دوران اپنے صارفین کو پیش آنے والی زحمت کیلئے ادارہ معزرت خواہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں