سنی تحریک کے منکرین ختم نبوت کیخلاف مظاہرے

سنی تحریک کے منکرین ختم نبوت کیخلاف مظاہرے

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کی جانب سے منکرین ختم نبوت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔نماز جمعہ کے موقع پر علما کرام نے قادیانیت کے خلاف خطبات دیے۔

مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ فتنہ قادیانیت ایک بار پھر اپنا سر اٹھا رہا ہے ۔اعلی عدلیہ کو بھی منکرین ختم نبوت گمراہ کر رہے ہیں۔منکرین ختم نبوت کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔آئین پاکستان میں نبوت کے انکاریوں کے خلاف واضح قانون موجود ہے ۔سیاسی و مذہبی جماعتیں ختم نبوت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ملک میں فتنہ قادیانیت کو پھیلانے کے لیے ایک بار پھر سازش کی جا رہی ہے ۔علما کرام مشائخ عظام نے بڑی محنت اور قربانیوں کے ذریعے منکرین ختم نبوت آئین پاکستان کے ذریعے شکست دی۔جب تک ملک میں ان کے سہولت کار موجود رہیں گے یہ فتنہ اپنا راستہ بنانے کے لیے تدابیریں اختیار کرتا رہے گا۔مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ منکرین ختم نبوت معصومیت کا لبادہ اوڑ کر گمرائی پھیلا رہے ہیں۔علما کرام ختم نبوت کے انکاریوں کے چہرے بے نقاب کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان سنی تحریک ہمیشہ اس فتنے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ختم نبوت کے انکاری اپنے آپ کو مسلمان کہلانے کے لیے کوششیں کرتے رہتے ہیں مگر ہمیشہ انہیں اپنے منہ کی کھانی پڑتی ہے ۔پوری امت مسلمہ ختم نبوت پر ایمان رکھتی ہے ۔جو ختم نبوت سے انکاری ہے وہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں