گریسپ کے تحت انشورنس پالیسیوں کے اجراء کی تقریب کا انعقاد

گریسپ کے تحت انشورنس پالیسیوں کے اجراء کی تقریب کا انعقاد

کراچی(سٹی ڈیسک)یورپی یونین کی مالی تعاون سے چلنے والی گروتھ فار رورل ایڈوانسمنٹ اینڈ سسٹین ایبل پروگریس (GRASP) کی جانب سے انشورنس پالیسیوں کے اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔

جو سندھ اور بلوچستان کے باغبانی اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے کے مشن میں ایک انقلابی کامیابی ہے ۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیات نے شرکت کی جن میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے سی ای او نادر گل بریچ، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سلام تکافل رضوان حسین اور اسٹریٹجک اقدامات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر و سربراہ وجاہت خواجہ شامل تھے ۔ رانا مشہود احمد خان نے پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے اور دیہی آبادیوں کی ترقی کے لئے GRASP جیسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں