گڈاپ ٹاؤن کے افسران اور اراکین کونسل کا مشترکہ اجلاس

گڈاپ ٹاؤن کے افسران اور اراکین کونسل کا مشترکہ اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن کے افسران اور اراکین کونسل کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے سلسلے میں شاندار طریقے سے انتظامات کیے گئے ۔ اس میں افسران اور اراکین کونسل کی کاوشیں شامل ہیں سب نے دن رات میرا ساتھ دیا ۔چیئرمین نے مزید کہا کہ عوامی خدمت اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا میری اولین فرائض میں شامل ہے ہر یوسی میں خلوص نیت سے کام کررہا ہوں گڈاپ ٹاؤن کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے یہاں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں،عوام کی خدمت کا جو ہم نے عز م کیا ہے اس راہ پر گامزن ہیں ۔اس موقع پروائس چیئرمین جام محمد جوکھیو،ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار، اراکین کونسل محمد رفیق جوکھیو،ممبرعبدالستار جوکھیو، سلیم میمن، مرتضیٰ یار محمد بلوچ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں