مرکزی مسلم لیگ کے مارچ و دھرنے کی تیاریاں جاری

 مرکزی مسلم لیگ کے مارچ و دھرنے کی تیاریاں جاری

کراچی(نیوز ایجنسیاں)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام اتوار (کل) کوشارع فیصل تا شاہراہ قائدین ہونے والے حقوق عوام مارچ و دھرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

قومی شاہراہوں اور عوامی مقامات پر بینرزآویزاں کردیئے گئے ہیں۔ علاقائی ذمہ داران اورکارکنان گلی، محلے اورگھرگھر جاکر کمپین چلا رہے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا کہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کو نچوڑ کررکھ دیا ہے ۔آئے روز پٹرولیم مصنوعات،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے نے ہر طبقے کو پریشانیوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔مرکزی مسلم لیگ عوام کے حقوق پر کسی کوڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی ۔حکمرانوں کی نااہلیوں اور مظالم نے عوام کو روڈوں پر نکلنے پر مجبور کردیاہے ۔مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق کی جنگ ہر پلیٹ فارم پر لڑے گی۔احمدندیم اعوان نے کراچی کی عوام سے درخواست کی کہ اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے نکلیں اور عوامی حقوق کی اس جنگ میں مرکزی مسلم لیگ کا ساتھ دیں ۔علاوہ ازیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت روزگار سہولت پروگرام کے تیسرے مرحلے کی تقریب آج ہوگی ۔ تقریب گلشن اقبال کے نجی ہال میں رات 8 بجے منعقد ہوگی ۔ جس میں اہل افراد کو ان کا مطلوبہ روزگار فراہم کیاجائے گا۔احمدندیم اعوان نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری نیعوام کو شدید ذہنی دبا میں مبتلاکررکھاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں