افسانوں سے نکل کر حقیقت تسلیم کرنے کی ضرورت ،شیخ الجامعہ

افسانوں سے نکل کر حقیقت تسلیم کرنے کی ضرورت ،شیخ الجامعہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے چیف کنزرویٹرریاض احمد وگن نے کہا کہ صوبائی حکومت سندھ کی ساحلی پٹی پر پائے جانے والے تمر (منگروز) کے جنگلات کی بحالی اور تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔

 انڈس ڈیلٹا میں پائے جانے والے تمر کے جنگلات تقریباً12200 ملین ڈالرز کے مساوی معیشت کے حامل ہیں جس میں فشریز، لکڑیاں،چارے اور سیاحت شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز جامعہ کراچی اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ ہذا کی سماعت گاہ میں تمر کے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار بعنوان: تمرکے جنگلات کے بچاؤ کی اہمیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انڈونیشین یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈولی پریاتنا نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیاء میں دنیا کے سب سے وسیع تمر کے جنگلات پائے جاتے ہیں جن کا رقبہ 3.3 ملین ہیکٹرہے جو دنیا کے تمر کے جنگلات کا 23 فیصد بنتا ہے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ ہم آج تک ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سنجیدہ نہیں، ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم بغیر تحقیق کے منصوبے شروع کردیتے ہیں۔ہمیں افسانوں سے نکل کر حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے ۔ پروفیسرڈاکٹر عرفان عزیز نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں