تجاوزات کے خاتمہ کے لئے کراچی انتظامیہ کی مہم جاری

تجاوزات کے خاتمہ کے لئے کراچی انتظامیہ کی مہم جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تجاوزات کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرزسے کہا ہے۔۔

 کہ وہ اپنے اپنے علاقون میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی فٹ پاتھوں سڑکوں اور دیگر پبلک مقامات پر قائم تجازات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں مہم کو جاری رکھیں۔ہر روز کارروائی کرین ٹریفک کی دشواریاں دور کرنے میں مددملے گی تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں تجاوزات کے خاتمہ کی کارروائیوں کی رپورٹ پیش کردی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید خان کے مطابق ضلع میں تجازات کے خلاف منصوبہ بندی کے ساتھ متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائی کی جا رہی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ہارون آباد میں فٹ پاتھ اور سڑکوں سے کیبن شیڈز کو ہٹایا گیاجبکہ دوسرے مرحلہ میں شیر شاہ پراچہ چوک اسٹیٹ ایونیو پر کارروائی کی گئی جس میں سڑک پر قائم ہوٹل کا توسیعی حصہ ٹھیلے کیبن اور شیڈز ہٹا دئے گئے ، مہم ہفتے (آج)تک جاری رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق جیکسن مارکیٹ اور سلطان آباد میں تجاوزات کے خاتمہ کی کارروائی میں فٹ پاتھ گرین بیلٹ پارکس اور اوپن اسپیسز کو شہریوں کے استعمال کے لئے بحال کردیا گیا ضلع غربی کے ڈپٹی کمشنر علی احمد صدیقی کے مطابق منگھو پیر سب ڈویژن میں زیبو گوٹھ دیہ ہلکانی میں بارہ ایکٹر زمین پر قائم پکے اسٹرکچر کا خاتمہ کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں