صدر آصف زرداری کا غیر متزلزل عزم قوم کے لیے امیدکی کرن،وقارمہدی

صدر آصف زرداری کا غیر متزلزل عزم قوم کے لیے امیدکی کرن،وقارمہدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا غیر متزلزل عزم، حوصلہ اور قیادت قوم کے لیے امید و طاقت کی کرن ہے۔۔

مردِ حر کا سیاسی سفر جمہوری اصولوں، انصاف اور پسماندہ افراد کی بہتری کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صدرِ آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر صدر مملکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ وقار مہدی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کر تا ہوں۔ آج اس پرمسرت موقع پر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی بختاور بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کو بھی صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مردِ حر بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنے اور قربانیوں کے باوجود جمہوریت کو برقرار رکھنے اور عوام کی خدمت کے مشن پر کاربند ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں