نیو کراچی ٹاؤن میں شجر کاری مہم زور و شور سے جاری

  نیو کراچی ٹاؤن میں شجر کاری مہم زور و شور سے جاری

کراچی (این این آئی)ماحولیاتی آلودگی کے خلاف نیو کراچی ٹاؤن میں شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ہرا بھرا نیو کراچی ٹاؤن کا تصور اب پورا ہونے جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 8 راجپوت گراؤنڈ میں شجر کاری مہم کے دوران پودا لگانے کے بعد عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ ،وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر ،یونین کمیٹی نمبر 08 کے چیئرمین خالد محمود ،وائس چیئرمین یوسی 08 وپارک کمیٹی کے چیئرمین محمدعمران فقیر،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات جاوید جمال،ایم ای ڈی انچارج محمد واجددیگرمتعلقہ افسران و علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔یونین کمیٹی نمبر 08 سیکٹر فائیو ایل کے مکینوں نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور اُن کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں