ای ایف یو لائف نے ایس ای سی پی سے پنشن فنڈ منیجر رجسٹریشن حاصل کرلی

ای ایف یو لائف نے ایس ای سی پی سے پنشن فنڈ منیجر رجسٹریشن حاصل کرلی

کراچی (سٹی ڈیسک)ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹڈ، ایک نمایاں بیمہ حیات اور فیملی تکافل فراہم کرنے والی کمپنی، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ، رضاکارانہ پنشن سسٹم (وی پی ایس)قوانین کے تحت، پنشن فنڈ منیجر کے طور پر اپنی رجسٹریشن کا اعلان کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہے ۔

ای ایف یو لائف پاکستان میں پنشن سیونگز کے منظر نامے کو بہتر بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے جو عالمی بہترین حکمت عملیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے ۔ 205 ارب روپے سے زائداثاثہ جات کے ساتھ، کمپنی ملک کی سب سے بڑی اثاثہ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔ ای ایف یو لائف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد علی احمد نے کہا کہ ہم ای ایف یو لائف کو آج اور مستقبل کے مواقع او ر چیلنجز کا سامناکرنے کے لئے اقداما ت کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں