موبی لنک بینک کا آٹو سافٹ ڈائنامکس سے اشتراک

موبی لنک بینک کا آٹو سافٹ ڈائنامکس سے اشتراک

کراچی (سٹی ڈیسک)موبی لنک بینک نے اپنے ٹریژری آپریشنز کوخودکار بنانے کیلئے بینکنگ اور فنانشل ایپلی کیشن حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے آٹو سافٹ ڈائنامکس (AutoSoft Dynamics)کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اشتراک کیا ہے ۔

اس شراکت داری کے تحت آٹو سافٹ اپنے رئیل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (آر ٹی جی ایس)سسٹم کے ذریعے موبی لنک بینک کے اسٹیٹ بینک کے پرزم حل کے ساتھ بلاتعطل ہم آہنگی میں سہولت فراہم کرے گا۔ معاہدے کی دستخطی تقریب میں موبی لنک بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر فیصل محمود نے کہا کہ موبی لنک بینک اپنے صارفین کو خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کیلئے مسلسل کام کررہا ہے ۔آٹو سافٹ کے سی او او شہزاد شفیق نے کہا کہ شراکت داری کے ذریعے موبی لنک بینک اپنے مالیاتی آپریشنز کو باسہولت بنائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں