شیرپاؤ کالونی میں ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح

شیرپاؤ کالونی میں ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ابراہیم حیدری ٹاوَن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین نظیر احمد بھٹو، میونسپل کمشنر مسرور نواز خشک نے یوسی شیرپاؤ کالونی میں مکمل ہونے والے۔۔

 ترقیاتی اسکیموں پینے کے صاف پانی ، روڈ ،سیوریج اور گلیوں میں پیور بلاک کی اسکیموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نظیر احمد بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم حیدری ٹاؤن کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے یہ کسی پر احسان نہیں ہے ۔ہم پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترقیاتی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں ۔ ٹاون چیئرمین نظیر احمد بھٹو نے کہا کہ ہم نے کبھی وسائل کا رونا نہیں رویا محدود وسائل کے باوجود عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات پہنچا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں