جمہوریت کیلئے آصف زرداری کی خدمات لازوال ہیں، جمیل ضیا

جمہوریت کیلئے آصف زرداری کی خدمات لازوال ہیں، جمیل ضیا

کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری و ٹاؤن چیئرمین اورنگی حاجی جمیل نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو 69ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ آصف علی زرداری کی ہمت، بہادری اور جرات کو سلا م پیش کرتے ہیں، آصف علی زرداری صاحب کی زندگی ملک وقوم کی خاطر مشکلات و مصائب برداشت کرتے گزری جنہوں نے مفاہمت کے پھول سے نفرت کی دیواریں گرا کر سب کو حیران کردیا، صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے خدمات لازوال ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی کے پیچھے آصف زرداری کی پالیسیاںہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں