اتحادی حکومت کی ابتک کی کارکردگی صفر ہے ، طارق مدنی

اتحادی حکومت کی ابتک کی کارکردگی صفر ہے ، طارق مدنی

کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اتحادی حکومت کی ابتک کی کارکردگی بلکل صفر ہے۔۔

 مہنگائی نے تو عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور دوسری طرف نوجوان نسل بیروزگاری کا شکار ہے ،اسی طرح امن و امان کی صورت حال بھی انتہائی مخدوش ہے اور معیشت تو آئی سی یو میں ہچکیاں لے رہی ہے ، یہ سب اتحادی حکومت کی چپقلش اور ذاتی مفادات کی وجہ سے ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔ طارق مدنی نے کہا کہ معاشی استحکام اور پائیدار امن کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں