جے ایس ایم یومیں منفرد نوعیت کاسنیب ڈائیگناسٹک متعارف

  جے ایس ایم یومیں منفرد نوعیت کاسنیب ڈائیگناسٹک متعارف

کراچی (آن لائن)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) پاکستان کا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے جس نے دنیا کا سب سے بڑا اور تیز ترین امیونو اسے انالائزر، میگلومی ایکس 8 (سنیب ڈائیگناسٹک) متعارف کرایا ہے ۔

 اس نئی مشین کی افتتاحی تقریب جے ایس ایم یو کی لیبارٹری اور بلڈ بینک میں منعقد ہوئی۔وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر امجد سراج میمن نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری یونیورسٹی ہونے کے ناطے ہماری ترجیح ہے کہ سندھ کے عوام کو مناسب اور کم قیمت پر سب سے جدید تشخیصی خدمات فراہم کی جائیں۔ جے ایس ایم یو لیبارٹری میں اس ٹیکنالوجی کے تعارف سے کمیونٹی کو جامع اور قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے ۔جے ایس ایم یو ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے سربراہ پروفیسر سید محمود حسن نے کہاکہ یونیورسٹی کی لیبارٹری پہلی سرکاری لیبارٹری ہے جو چار مختلف انسولین اینٹی باڈی ٹیسٹ فراہم کرتی ہے ، نیز سنیب پلیٹ فارم پر مکمل اینزائم لنکڈ \"امیونوسوربینٹ اسے \"ایک ہی دن کی رپورٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔منیجر جے ایس ایم یو لیبارٹری محمد حسنین کے مطابق میگلومی ایکس 8 شاندار صلاحیتوں کا حامل ہے ، جس میں ایک گھنٹے میں 800 نمونے پروسیس کرنے اور لیبارٹری آٹومیشن سسٹمز کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت شامل ہے ۔میگلومی ایکس 8 وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ پروفائلز فراہم کرتا ہے ، جن میں تھائیرائیڈ، ہارمونز، ٹیومر مارکرز، انفیکشنس بیماریوں، کارڈیک مارکرز، وٹامنز، آٹو امیون حالتیں، اور چار اقسام کے انسولین اینٹی باڈیز شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں