جام اکرام اﷲ کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات

جام اکرام اﷲ کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات

کراچی (اے پی پی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اﷲ دھاریجو نے کراچی کے جناح ائرپورٹ پر ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

 جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کیمل سانگو ترک قونصل جنرل اورمہمت پیکاسی ترکی کے سفیر بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر اور ترک وزیر خارجہ نے مختصر ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر نے ترک وزیر خارجہ کو ترک سرمایہ کاروں کے لیے سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے جام اکرام اﷲ دھاریجو کا شکریہ ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں