پولیس اہلکارکو گولی مارنے کا ملزم پکڑا گیا

پولیس اہلکارکو گولی مارنے کا ملزم پکڑا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی تھانہ سعید آباد پولیس نے دوران واردات مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی والا ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے غیرقانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سعید آباد شاہد چودھری کی سربراہی میں ایس ایچ او سعید آباد انسپکٹر قمر جاوید کیانی نے اے ایس آئی خان محمد و اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے ملزم مصطفی عرف حپو کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ 20 جولائی کو گلشن مزدور سعید آباد میں واردات کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں