ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا پابند

ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا پابند

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے ڈسٹرکٹ کیماڑی کی سربراہی میں کرائم ایڈمنسٹریٹو میٹنگ کا انعقاد۔۔

ایس ایس پی انوسیٹی گشین نے کیماڑی میں درج قتل کے مقدمات کی تفتیش میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔اس ضمن میں تفتیشی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے DSP کو ان کیسز کی سپر ویژن کرنے اور تفتیشی افسران کی معاونت کے لیے ہدایات دی گئیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی دی گئی ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہفتہ میں 2 ریڈ بذات خود کرنے کا پابند کیا گیا۔مزید برآں آئی جی کی پالیسی کے مطابق کسی بھی کیس میں سپریم کورٹ میں پیشی پر تفتیشی افسر کے ساتھ متعلقہ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور ہائی کورٹ میں متعلقہ ایس آئی او ہر صورت تفتیشی افسر کے ہمراہ موجود ہونگے نیز تمام عدالتوں میں پیشی کے متعلق ایک پروفارما ترتیب دیا گیا جس کے مطابق عدالتوں میں حاضری اور اس ضمن میں عدالتی احکامات کو مانیٹر کیا جائے گا ۔میٹنگ میں کیسز کے بروقت ڈسپوزل اور رپورٹ 173 کے ساتھ ساتھ PSRMS پر بروقت اندراج کو یقینی بنانے کے لئے سختی سے ہدایات دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں