گھریلو جھگڑے میں بھائی نے بہن کوقتل کردیا

گھریلو جھگڑے میں بھائی نے بہن کوقتل کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بہادر آباد دھوراجی شیر پاؤ بستی میں فائرنگ کے واقعہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ایس ایچ او بہادر آباد محمد نعیم نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ وحیدہ بی بی کے نام سے کی گئی ۔۔

جسے اس کے بھائی منیر نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خول ملے ہیں جبکہ مقتولہ کو ایک گولی سینے اور دوسری چہرے پر آنکھ کے قریب لگی تھی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے دو شوہر انتقال کر گئے تھے جبکہ وہ تیسری شادی کرنا چاہتی تھی اور اس سلسلے میں وہ اپنے بھائی گھر شیر پاؤ بستی آئی تھی جہاں تکرار کے دوران بھائی نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں