چیک باؤنس کے مقدمہ میں ایک سال قید بامشقت کی سزا

چیک باؤنس کے مقدمہ میں  ایک سال قید بامشقت کی سزا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ساؤتھ پر مشتمل ماڈل کورٹ نے صحافی کے ساتھ دھوکہ کرنے اور چیک باؤنس کے مقدمے میں ملوث ملزم خوشنود اقبال کو ایک سال قید بامشقت کی سزاسنادی ہے ۔

ملزم نے صحافی نجیب اللہ سے تین لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ کروائی اور ماہانہ منافع دینے کاوعدہ کیالیکن منافع دینے کے بجائے دھمکاناشروع کردیا۔ ملزم نے مدعی مقدمہ کو تین لاکھ روپے کاچیک دیاجو باؤنس ہوگیا۔مدعی کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ ملزم عادی مجرم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں