بیٹے اور بہو کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

بیٹے اور بہو کی بازیابی کیلئے  دائر درخواست پر نوٹس جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بیٹے اور بہو کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر پولیس سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر تے ہوے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

 درخواست گزارکاموقف تھاکہ میرے بیٹے نے تہمینہ سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد کچھ لوگ گھر سے میرے بیٹے اور بہو کو اغوا کرکے لیکر گئے ہیں۔ پولیس کو رپورٹ کی لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے۔عدالت نے استفسار کیاکہ آپ کی مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی،کیا آپ نے اس فیصلے کو چیلنج کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں