مرکزی مسلم لیگ کے علاقائی دفاتر ریسکیو سینٹر میں تبدیل

مرکزی مسلم لیگ کے علاقائی دفاتر ریسکیو سینٹر میں تبدیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے علاقائی دفاتر ریسکیو سینٹر میں تبدیل کردیے ۔علاقائی ذمہ داران کودفاتر میں سکشن پمپ اور ریسکیو میں معاون آلات رکھنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی۔

کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا کہ کراچی میں رحمت کی بارش ہمیشہ انتظامیہ کی نااہلی کے سبب عوام کے لیے زحمت بنی ہے ۔کراچی پر اپنا حق جتانے والے حکمران عوام کو نکاسی آب کا کوئی بہتر سسٹم بھی نہیں دے سکے ۔بارش کی چندبوندیں پڑتے ہی گٹر ابلنے لگتے ہیں اورکے الیکٹرک بجلی بندکرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیتاہے ۔ بارشوں کی پیشگی اطلاعات کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں کی گئی۔اس کا مطلب ہے کہ عوام ایک بار پھر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے آزمائش میں مبتلا ہوگی۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تمام علاقائی ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ہنگامی صورتحال میں ریسکیوکے تمام آلات کا انتظامات بھی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں