سوزوکی کے وینڈر کلسٹر ایریا پلانٹ کا افتتاح

 سوزوکی کے وینڈر کلسٹر ایریا پلانٹ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے منگل کو اسٹیل ملز انڈسٹریل اسٹیٹ کراچی میں پاک سوزوکی موٹرز کا دورہ کیا ۔

 رانا تنویر نے پاک سوزوکی موٹر کمپنی کو 25 لاکھ گاڑیوں کی پیداوار کے تاریخی سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور موٹر انڈسٹری میں شراکت میں سوزوکی کے کردار کو تسلیم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے سوزوکی مصنوعات کی بیرون ملک نمائش کی ضرورت ہے ۔  دورے کے موقع پر وزیر نے موٹر ایکسپورٹ پلانٹ اور وینڈر کلسٹر ایریا پلانٹ کا الگ الگ افتتاح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں