جماعت اسلامی سندھ کی نومنتخب مجلس شوریٰ کا اعلان

جماعت اسلامی سندھ کی نومنتخب مجلس شوریٰ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کی آئندہ تین سال کے لیے نومنتخب مجلس شوریٰ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ نومنتخب ارکان میں ایک موجودہ اور دوسابق رکن سندھ اسمبلی، سابق وموجودہ ٹاؤن اوریوسی ناظمین، علما کرام، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، پروفیسر، دانشور ،تاجراور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 3 سابق ناظم اعلیٰ بھی شامل ہیں۔

 صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور ناظم انتخاب برائے صوبائی مجلس شوریٰ محمد مسلم کے مطابق نومنتخب ارکان شوریٰ میں کراچی وسطی سے راشدنسیم،سید وجیہ الحسن،اویس یاسین ۔ضلع شرقی سے سیدشاہد ہاشمی،ڈاکٹرفواداحمد،نعیم اختر،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی ۔ضلع شمالی محمد یوسف ،ضلع گلبرگ وسطی سے فاروق نعمت اللہ،کامران سراج،نصرت اللہ۔ ضلع غربی مدثرحسین انصاری ،ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف ،ضلع جنوبی سید عبدالرشید،علی حسین ضلع ائرپورٹ توفیق الدین صدیقی،محمد فرحان فاروق،چودھری محمد اشرف ضلع قائدین سیف الدین ایڈووکیٹ،جنید مکاتی۔ ضلع ملیرمحمد اسلام ،ضلع کورنگی مرزافرحان بیگ، ضلع گڈاپ عرفان احمد،ضلع سائٹ غربی عبدالرزاق خان، ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان،عبدالوحید قریشی ضلع مٹیاری ٹنڈومحمد خان اورٹنڈو الٰہیار سے فقیرمحمد لاکھو ،دیدارحسین بہرانی ضلع سانگھڑ ۔نواب شاہ سے سروراحمد قریشی ضلع ٹھٹھ۔ ضلع شکارپور سے عبدالسمیع شمس بھٹی ۔جام شورو سے عبدالرحمان منگریو شامل ہیں ۔یاد رہے کہ قیم صوبہ اور صوبائی نائب امراء بر بنائے عہدہ شوریٰ کے ممبر ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں