پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ،مشیر امریکی صدر

پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ،مشیر امریکی صدر

کراچی(آئی این پی)امریکی صد ر کے مشیر برائے کلچرز و آرٹ شاہد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آرٹ اور ثقافت کے شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں یہاں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ،اسلام آباد ،لاہور ،کراچی میں آزادانہ کام کرنے کے مواقع میسر ہیں۔

وہ پاکستان کونسل آن فارن ریلیشن کے چیئرمین احسن مختار زبیری کی رہائشگاہ پرڈائریکٹر جنرل فارن افیئر لائژن آفس کے تعاون سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل جون کونکرو ہاڈینگریٹ ،تھائی لینڈ کے قونصل جنرل ناروٹ سونٹارڈوم کے اعزاز میں الوداعیہ عشائیے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائزن آفس منسٹری آف فارم آفئیرمحمد عرفان سومرو ،سبکدوش ہونے والے قونصل جنرلز ،ایران ،سلطنت آف عمان کے قونصل جنرلز نے بھی خطاب کیا،تقریب میں چین،جاپان،ملائیشیا ، روس،بنگلادیش،یو اے ای،قطر،بحرین کے علاوہ دیگر سفارتکاروں،پاکستان کے سابق چیف جسٹس گلزار احمد، ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل زاہدحمید،فاروق افضل ،بزنس مینز اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔امریکی صدر کے مشیر نے مزید کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت ضروری ہے اس کے ساتھ آرٹ اور کلچر کے شعبے میں بھی آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی ثقافت سے لوگوں کو آشنا کرنے کے لئے فود کی سطح پر تبادلہ ضروری ہے ۔انڈونیشیاء کے قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی میں ان کا وقت بہت اچھا گزرا ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے ،یہاں لوگ بہت ملن سار اور خلوص رکھنے والے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں