ٹریفک پولیس اہلکار کوفائرنگ کا نشانہ بنانا ڈکیتی کا واقعہ نکلا

ٹریفک پولیس اہلکار کوفائرنگ کا نشانہ بنانا ڈکیتی کا واقعہ نکلا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شرافی گوٹھ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کا واقعہ ڈکیتی کا نکلا ، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ٹریفک پولیس اہلکار کو نئی موٹر سائیکل کو چھیننے کی کوشش کے دوران نہ رکنے پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کیا تھا۔

مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ شرافی گوٹھ کا رہائشی ہے۔28 جولائی کو ڈیوٹی ختم کر کے باوردی اپنی موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ دوپہر 3 بجے کے قریب ملیر ندی روڈ مانسہرہ کالونی قبرستان لانڈھی پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم افراد نے فائر کیا اور گولی مجھے دائیں جانب پیٹ پر لگی اور میں نے اپنی موٹر سائیکل کی رفتار تیز کر دی جبکہ ملزمان مجھے رکنے کا اشارہ کرتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں