لانڈھی کورنگی کے نوجوانوں کوآئی ٹی ماہربنائینگے ،ٹاؤن چیئرمین

لانڈھی کورنگی کے نوجوانوں کوآئی ٹی ماہربنائینگے ،ٹاؤن چیئرمین

کراچی(اسٹاف رپورٹر )چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ ’’آؤ بدلیں اپنا کل‘‘ پروجیکٹ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی اُمید ہے ،ہم لانڈھی کورنگی کے نوجوانوں کو آئی ٹی ایکسپرٹ بنائیں گے۔

لانڈھی کورنگی کے نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، مگرلانڈھی کورنگی کے برسوں کشیدہ رہنے والے سیاسی حالات نے ان صلاحیتوں کو پس پشت ڈال دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی ٹاؤن کے محکمہ یوتھ ایمپاور منٹ کے تحت جاری پروجیکٹ ’’آو بدلیں اپنا کل‘‘ کے پہلے سیشن میں کامیاب طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے سندھ میں تعلیم اور صحت کی صورتحال خراب ہے ۔تعلیم بہت مہنگی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے نوجوان شارٹ کورسز بھی آسانی سے نہیں کر سکتے ۔ کراچی میں نوجوانوں کو روزگار میسر نہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم نے انہیں پڑھانے اور آئی ٹی کے میدان میں مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی ایک بڑی وجہ بے روزگاری بھی ہے ۔کراچی کے نوجوانوں سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے ۔ آو بدلیں اپنا کل پروجیکٹ کے نئے سیشن میں بھی نوجوان بچوں بچیوں کی بڑی تعداد مفت میں آئی ٹی و اسکل ڈیولپمنٹ کے کورسز کریں گے ۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ لانڈھی کورنگی کے بچوں کو دور جدید کے جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں