ای او بی آئی میں دو افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی

ای او بی آئی میں دو افسران  کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی

کراچی (این این آئی)ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای اوبی آئی) میں دو اعلیٰ سرکاری افسران کی ڈپوٹیشن پر تعیناتی عمل میں آئی ہے ۔

 ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کے 29 جولائی کو جاری دو نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے افسر رانا شکیل اصغر اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر نوید الٰہی کو فوری طور پر دو برس اور دو ماہ کی مدت کے لئے یا قواعد کے مطابق باقاعدہ عہدیدار کی دستیابی تک ڈپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں