بین الاقوامی ریسرچ ادارے اپسوس کی تقریب

بین الاقوامی ریسرچ  ادارے اپسوس کی تقریب

کراچی(پ ر)بین الاقوامی ریسرچ ادارے اپسوس نے Hum(AI)n Expeditions کے نام سے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی۔تقریب کے دوران بین الاقوامی سطح پر کوالٹیٹو ریسرچ میں ہونے والی جدت اور مصنوعی ذہانت کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔

تقریب کے دوران اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ کس طرح مصنوعی ذہانت اور انسانی ذہانت کے باہمی استعمال کو پاکستان میں ریسرچ کے فروغ کے لیے موثر بنایا جا سکتا ہے ۔ جو نہ صرف کاروباری لحاظ سے مفید ہے بلکہ سماجی ترقی میں بھی اہمیت کی حامل ہے ۔اپسوس میں موٹیویشنل ریسرچ کی عالمی صدر کرسٹینا کراسیون نے اہم خطاب کیا۔ پاکستان میں اپسوس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالستار بابر اور ڈائریکٹر ساحرہ مظفر نے بھی خاص موضوعات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں