ٹاوئنز اوریوسیز کی بحالی میں کلک کا اہم کردار،خالدحیدر

ٹاوئنز اوریوسیز کی بحالی میں کلک کا اہم کردار،خالدحیدر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات سندھ خالد حیدر شاہ نے کراچی کے ٹاوئنز اور یونین کونسلز کی ازسرنو بحالی میں کلک پراجیکٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کلیدی کردار کا حامل قرار دیا ہے ۔

لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے اربن امویبل پراپرٹی ٹیکس دفتر میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ٹاؤنز کی منتخب بلدیاتی قیادت کی جانب سے تجویز کردہ ترقیاتی منصوبے روٹین کے کاموں سے ہٹ کر ہونے چاہئیں تاکہ شہر کی خوبصورتی اور وقار میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے ۔ سیکرٹری ایکسائز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کی ذمہ داری محکمہ بلدیات سندھ کو منتقل کی گئی جس کے تمام مراحل بخوبی سر انجام دیا اوراب ٹاوئز کی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کلیکشن باقاعدہ طور سے ممکن ہوگی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کلک لوکل گورنمنٹ آصف جان صدیقی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلک پراجیکٹ کے پلیٹ فارم سے سیپ نامی سسٹم سافٹ ویئر کے ذریعے کراچی کے تمام ٹاوئز بشمول کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں موجود ملازمین کی اصل تعداد، ان کی تاریخ اپائنٹمنٹ، تاریخ ریٹائرڈمنٹ، پے اسکیل اور پنشن سمیت دیگر تمام اہم امور میں شفافیت لانے کے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے تمام ٹاوئز کو فوری طور پر کلک پراجیکٹ کے ساتھ مطلوبہ ڈیٹا شیئر کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے خلاف ورزی پرتادیبی کاروائی کا عندیہ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں