صوبائی وزیر میر طارق علی تالپور کایتیم بچوں کے شیلٹر ہوم کا دورہ

صوبائی وزیر میر طارق علی تالپور کایتیم بچوں کے شیلٹر ہوم کا دورہ

کراچی(سٹی ڈیسک)صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر میر طارق علی تالپور نے بدھ کو سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے سعود آباد، ضلع کورنگی، ملیر میں واقع بے سہارا اور یتیم بچوں کے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور معظّم علی ماری، ڈائریکٹر جنرل، سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی بھی موجود تھے ۔ اس دورے کا مقصد شیلٹر ہوم میں موجود سہولیات کی نگرانی، بچوں کی حالت کا جائزہ لینا اور شیلٹر ہوم میں جاری مرمت اور بحالی کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔صوبائی وزیر نے شیلٹر ہوم میں رہائش پذیر بچوں کو درپیش چیلنجز اور مشکلات کو سمجھنے کی کوشش کی۔ سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے صوبائی وزیر کو شیلٹر ہوم میں موجود سہولیات کا جائزہ پیش کیا۔صوبائی وزیر نے شیلٹر ہوم کی ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا۔ وزیر نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کو ایک باقاعدہ جنرل فزیشن کی تعیناتی کے لیے باضابطہ درخواست بھیجی جائے تاکہ رہائشی بچوں کی باقاعدہ طبی معائنہ کیا جا سکے ۔ڈائریکٹر جنرل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے رپورٹ کیا کہ شیلٹر ہوم انتظامیہ بچوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں