گورنر اوروزیراعلیٰ سے امریکہ کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقاتیں

گورنر اوروزیراعلیٰ سے امریکہ کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقاتیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکہ کے قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے گورنرہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔گورنرسندھ نے قونصل جنرل کی نئی ذمہ داری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔

دو طرفہ تعلقات میں ان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ قونصل جنرل نے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قونصل جنرل کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے الوداعی ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل کی خدمات کو سراہا۔قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کی سپورٹ اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں