ہائیکورٹ :شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف درخواست،نادرا کو مہلت

ہائیکورٹ :شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف درخواست،نادرا کو مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کانسٹیبل کا شناختی کارڈ بلا ک کرنے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت نادرا کی وکیل کی استدعا پر 10 دن کی مہلت دیتے ہوئے ملتوی کردی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پولیس کانسٹیبل جمن علی کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

دو رکنی بینچ نے کانسٹیبل سمیت دیگر ملزموں کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے کانسٹیبل کی ضمانت منظور کرلی لیکن تاحال شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ بلاک ہے، تنخواہ رکی ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں