ماجو میں کیمبرج کورس،ٹیچرزکوچین میں مواقع متوقع
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں کیمبرج یونیورسٹی کے بین الاقوامی کورس میں بتایاگیا ہے کہ کیمبرج سے سرٹیفکیشن حاصل کرنے والے ٹیچرزکو چین میں ملازمت کے مواقع میسرآسکیں گے ۔
گزشتہ روزانسٹیٹیوٹ آف کیریئرڈیولپمنٹ (آئی سی ڈی )کے زیراہتمام سی ای ایل ٹی اے (سرٹیفکیشن ان انگلش لینگویج ٹیچنگ ٹواسپیکرزآف ادرزلینگویجز)کورس کا اختتامی سیشن منعقد ہوا۔آئی سی ڈی کی بزنس ڈیولپمنٹ منیجر کراچی روبینہ سید عثمان غنی کی نگرانی میں ہونے والے کورس میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے چارٹیچرزسمیت اٹھارہ سیلٹاٹیوٹرز نے بین الاقوامی ماہرین سے تربیت حاصل کی۔امریکہ ،جرمنی اوربرطانیہ کے کیمبرج ٹرینرز نے پاکستانی ٹیچرزکو جدید طرز تعلیم ،زبان اورطریقہ تدریس سے آگاہ کیا،سیلڈاکے اس موقع پرڈیڑھ سو سے زائد ٹیچرز اورمختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔واضح رہے کہ اٹھارہ جولائی سے جاری کیمبرج سرٹیفکیشن کورس کے دوران مختلف سیشنز میں پاکستانی ٹیچرزکو بین الاقوامی معیار کے مطابق انگریزی زبان کی تربیت دی گئی۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرسندھ ٹیچرزایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اسٹیڈا) نے کہا کہ ہم سندھ بھرکے سرکاری ٹیچرزکوعالمی معیار کے مطابق لائیں گے اور کوشش کرینگے کہ تمام کو کیمبرج سرٹیفائیڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت طلبہ کی صلاحیت بڑھانے کے لئے بہت اہم ہے ۔اس موقع پرسی پیک ایجوکیشن پاکستان سے منسلک منصور الحسن صدیقی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئی سی ڈی کے سرٹیفائیڈ سرکاری اساتذہ کوچین میں بطورلینگویج ٹیچرزمواقع دلاسکیں۔