محمد علی ریا ض میمن کی خدما ت ہمیشہ یا د رکھی جا ئیں گی ،سیکریٹری اطلاعات
کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر پریس ،محکمہ اطلا عا ت سندھ محمد علی ریا ض میمن کی ریٹا ئرمنٹ کے موقع پر سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن کے دفتر میں تقریب کا اہتما م کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلا عا ت سندھ محمد سلیم خان کے علاوہ ، ڈپٹی سیکریٹری محکمہ اطلاعات محمد یو نس ڈاہری ، ڈائریکٹر پریس انفا ر میشن اختر علی سر ہیو ،ڈ ا ئریکٹر ایڈمن و اکا نٹس منصو ر احمدرا جپو ت ،ڈائریکٹر اشتہا را ت محمد یو سف کا بورو ،ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن ،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ معیز الدین پیر زادہ اورڈائریکٹر پبلی کیشن امتیا ز علی جو یو و دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ محمد علی ریا ض میمن کی خدما ت کو ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا ۔