میرپورخاص میں مچھروں کی افرائش ،امراض پھوٹ پڑے

 میرپورخاص میں مچھروں کی افرائش ،امراض پھوٹ پڑے

میرپورخاص(بیورورپورٹ)بارش کے پانی کی عدم نکاسی کے باعث مختلف یونین کونسلوں میں امراض پھوٹ پڑے۔

 ،علاقائی چیئرمینوں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ، گلی محلوں اور مساجد کے باہر جمع گندا پانی تالاب کے مناظرپیش کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز قبل میرپورخاص میں ایک گھنٹہ تیز برسات نے یوسی چیئرمینوں کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا۔ یونین کونسل11ٹاؤن میرشیر محمد تالپور حمید پورہ کالونی نمبر2 کی گلیوں میں بارش کا پانی تاحال کھڑا ہے ، گھروں اور مساجد کے سامنے بارش اور نالیوں کے پانی جمع ہونے سے علاقہ مکین اذیت کا شکار نظر أتے ہیں تو دوسری جانب گندے پانی میں مچھروں کی افرائش میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ہے ، جس سے ملیر سمیت دیگر امراض پھوٹ پڑے ہیں ،اس کے علاوہ یو سی4 وارڈ 3 خادم علی شاہ ٹنکی روڈ اور اطراف کی گلیوں میں جمع پانی سے علاقہ مکین پریشان ہیں ۔ اس حوالے سے مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کو تین دن ہوچکے مگر ہمارے علاقے کی گلیوں ، محلوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے ،ہمارا گھر وں سے باہر محال ہوگیا ہے ، نالیاں بھری پڑی ہیں ۔ علاقوں کے چیئرمین صفائی کرانا تو درکنار علاقے میں نظر نہیں أٓ تے ہیں ،ان کا کہناتھاکہ اگر الیکشن کا ٹائم ہوتا تو یہ دکھانے اور ڈرامہ بازی کرکے ووٹ لینے اسی گندے پانی سے گزر کر ہمارے پاس آ تے مگر افسوس کہ گنجان أٓبادی کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ انہوں نے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں