متاثرہ 72انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ کا مرمتی کام مکمل

متاثرہ 72انچ ایم ایس کی  لائن نمبر پانچ کا مرمتی کام مکمل

کراچی(این این آئی)ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر متاثرہ 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

 جس کے بعد لائن نمبر پانچ سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے جبکہ 72 انچ پی آر سی سی کی لائن نمبر ایک کا مرمتی کام جاری ہے جو اگلے چار روز میں مکمل کرلیا جائے گا واضح رہے کہ گزشتہ روز بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ اور 72 انچ پی آر سی سی کی لائن نمبر ایک پھٹ گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں