منزل پمپ کے قریب پولیس سے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

منزل پمپ کے قریب پولیس سے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر )منزل پمپ کے قریب مسلح ڈکیتوں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلے میں پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈکیت مارے گئے ، جبکہ موٹر سائیکل سوار ایک ساتھی فرار ہو گیا، واقعہ تھانہ شاہ لطیف کی حدودمیں اس وقت پیش آیا جب مسلح ملزمان شہری سے ڈکیتی کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے تو اس وقت پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

جس کے بعد ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈکیت مارے گئے ، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ لطیف کی حدود قائد آباد منزل پمپ کے قریب مسلح ڈکیتوں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈکیت مارے گئے ، جن کی عمریں 28 سے 30 سال معلوم ہوتی ہیں تاہم ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، اس سلسلے میں ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت شہری سے ڈکیتی کرکے فرار ہو رہے تھے تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں2 ڈکیت مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فون، شہری سے لوٹی گئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے ، فرار ملزم کی تلاش جاری ہے ، پولیس ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں